جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جانا

0

جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جانا

  جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جانا

جب کوئی جنازہ آرہا ہو تو اس کو دیکھ کر جو لوگ بیٹھے ہو وہ اُٹھ جایا کریں اور جو چل رہے ہو ان کو ٹھہر جانا چاہئے 

 عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم نماز جنازہ دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ یہاں تک کہ وہ تم کو پیچھے چھوڑ دے. (1)

 جو شخص جنازہ کے ساتھ ہو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک جنازہ لوگوں کے کاندھوں سے اتار کر زمین پر نہ رکھ دیا جائے اور اگر پہلے بیٹھ جائے تو اس سے کھڑا ہونے کے لیے کہا جائے۔

 ابوسعید خدری، (رض) نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ جب تم جنازہ کو دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ اور جو شخص جنازہ کے ساتھ جائے اور وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک کہ جنازہ نہ رکھ دیا جائے۔(2)

جنازہ کے آگے نہ چلا جائے۔ 

جنازہ جب جا رہا ہو تو اس کے ساتھ کسی قسم کی آگ نہ ہو اور نا ہی جنازے کے آگے چلا جائے۔

 حضرت ابوہریرہ (رض) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنازہ کے ساتھ نہ آگ ہو اور نہ آواز۔ ہارون بن عبداللہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا کہ۔ جنازہ کے آگے نہ چلا جائے۔ (3)

غیر مسلم کا جنازہ دیکھ کر کھڑے ہونا

جنازہ چاہے مسلمانوں کا ہو یا پھر غیر مسلم کا اس کو دیکھ کر کھڑے ہو جانا چاہئے۔

 جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا اس کیلئے نبی ﷺ کھڑے ہوئے ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ یہ تو ایک یہودی کا جنازہ ہے آپ نے فرمایا جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ ۔(4) 

_________________________

1) صحیح البخاری کتاب الجنائزحدیث نمبر:1307

 2)صحیح البخاری کتاب الجنائزحدیث نمبر:1310

3) سنن ابی داؤد کتاب الجنائز حدیث نمبر 1403

 4)صحیح البخاری کتاب الجنائزحدیث نمبر:1311


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
.